مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ اعظم ورسک کے علاقے میں دو فریقین کے درمیان زمینی تنازع شدت اختیار کرگیا۔ دونوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 افراد ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔پولیس حالات کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے۔ حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے ایف سی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی اور پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان کافی عرصہ سے زمینی تنازع چل رہا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔
News Code 1896721
آپ کا تبصرہ