انڈونیشیا میں موسلا دھار بارشوں سے اموات کی تعداد 30 ہوگئی

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں موسلا دھار بارشوں سے اموات کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں موسلا دھار بارشوں سے اموات کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ حکومت نے مصنوعی طریقے سے مزید بارش کو روکنے کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

جکارتہ اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، جبکہ مقامی محکمہ موسمیات نے بارشوں کا یہ سلسلہ فروری تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

انڈونیشین حکومت نے جکارتہ کی جانب بڑھنے والے بادلوں کو مصنوعی طریقے کے ذریعے وقت سے پہلے ہی برسانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

News Code 1896720

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =