امریکہ اپنی دہشت گردانہ اوربدمعاش مہم جوئی کے تمام نتائج کا ذمہ دارہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے وہئے کہا ہے کہ امریکہ اپنی دہشت گردانہ اور بدمعاش مہم جوئی کے تمام نتائج کا ذمہ دارہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے وہئے کہا ہے کہ امریکہ اپنی دہشت گردانہ اور بدمعاش مہم جوئی کے تمام نتائج کا ذمہ دارہوگا۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے حملے میں جنرل  قاسم سلیمانی کی شہادت ایک انتہائی خطرناک اوراحمقانہ حرکت ہے، امریکہ اپنی بدمعاش مہم جوئی کے تمام نتائج کی ذمہ داری خود برداشت کرے گا۔’امریکہ کا عالمی دہشت گردی کا حامی ملک ہے جس نے داعش، النصرہ ،القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کیخلاف جراتمندانہ کارروائی کرنے والی فورس کے سربراہ کو شہید کرکے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ عالمی دہشت گرد تنظیموں کا اصلی حامی اور ان کی پشتپناہی کررہا ہے۔ امریکہ کو اپنی بد معاش مہم جوئی کا تاوان ادا کرنا پڑےگا اور اس کی مہم جوئی کے تمام نتائج کی ذمہ داری اسی کے دوش پر عائد ہوگی۔

News Code 1896718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =