امریکہ کی عراق کو مزید حملوں کی دھمکی

امریکی وزیر دفاع نے عراقی عوام کے خلاف اپنے معاندانہ بیان میں عراق کی رضاکار فورس پر حملے کا دفاع کرتے ہوئے عراق میں مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع ایسپر نے عراقی عوام کے خلاف  اپنے معاندانہ بیان میں عراق کی رضاکار فورس پر حملے کا دفاع کرتے ہوئے عراق میں مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ عراق کے اندر ایران کے حامی گروہوں پر مزید حملے کرسکتا ہے۔

مارک ایسپر نے کہا کہ ہم عراق میں موجود ایران کے حامی گروہوں کو پشیمان کردیں گے اور ہم امریکیوں کا بھر پور دفاع کرنا جانتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ نے عراق کی رضاکار فورس پر حملہ کرکے درجنوں افراد کو شہید اور زخمی کردیا تھا۔ امریکہ کے اس وحشیانہ اقدام کو عراقی حکومت اور اعلی حکام نے عالمی اور عراقی قوانین کی صریخ خلاف ورزی قراردیا جبکہ عراقی عوام نے عراق سے امریکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے بغداد میں امریکی سفارتخانہ  پر حملہ کیا اور اسے بند کرنے پر زوردیا ہے ۔

News Code 1896714

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =