امارات کے ولیعہد کا پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

امارات کے ولیعہد محمد بن زیدالنہیان نے پاکستان کو 20 کروڑڈالردینے کااعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امارات کے ولیعہد محمد بن زیدالنہیان نے پاکستان کو  20 کروڑڈالردینے کااعلان کیا ہے۔ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاہے کہ اماراتی ولی عہدمحمدبن زیدالنہیان نے پاکستان کیلئے 20 کروڑڈالرکااعلان کیا ہے ۔ یو اے ای کی جانب سے دی جانیوالی یہ رقم چھوٹے کاروباری افراداور ملازمتوں کی فراہمی کیلئے استعمال کی جائیگی ۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ رقم فراہم کرنے کامعاملہ وزیر اعظم عمران خان اور اماراتی ولی عہد کی درمیان ملاقات کے دوران طے ہوا ۔ مشیر خزانہ نے اماراتی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی ولی عہدمحمدبن زیدالنہیان کی جانب سے دی گئی رقم دوستی کاٹوکن ہے۔

News Code 1896709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =