مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی کی بیٹی کو گرفتار کرلیا گیا

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو سری نگر میں ان کے گھر سے حراست میں لے لیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق  وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو سری نگر میں ان کے گھر سے حراست میں لے لیا گیا۔  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے نفاذ کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں تاحال کرفیو نافذ ہے اور مودی سرکار کی جانب سے حریت رہنماؤں سمیت سیکڑوں سیاسی کارکنوں کو حراست یا پھر نظربند کررکھا ہے۔ رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو بھی حراست میں لے لیا ہے، التجا کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا اور بھارتی فورسز نے انہیں حراست میں لینے کے بعد ان کے گھر جانے والے تمام راستے بند کردیے ہیں۔ التجا مفتی نے آج پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا اور میڈیا کو بھی ان کی حراست سے متعلق کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔

News Code 1896704

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =