متحدہ عرب امارات کے ولیعہد کی عمران خان سے ملاقات

متحدہ عرب امارات کے ولیعہد پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں اس نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولیعہد پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں اس نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئر بیس پر ولی عہد کا استقبال کیا۔ عمران خان خود گاڑی چلاکر معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس لے کر پہنچے۔

محمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس دوران تجارتی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ علاقائی امن پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد بن زید النہیان کو وزیر اعظم کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا۔ ولی عہد محمد بن زید النہیان دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

News Code 1896702

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =