مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں پاگل کتے نے 7 افراد کو کاٹ کر دہشت پھیلا دی۔ کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے تمام افراد کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔ ٹنڈو محمد خان کے علاقے بلڑی شاہ کریم میں ایک پاگل کتے نے شہریوں پر حملہ کردیا اور 7 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔ان واقعات کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کتے کو تلاش کر کے مار ڈالا۔ تمام زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال کے ایم ایس کے مطابق تمام افراد کواینٹی ریبیز ویکسین کے انجکشن لگا دیئے گئے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں پاگل کتے نے 7 افراد کو کاٹ کر دہشت پھیلا دی۔
News Code 1896700
آپ کا تبصرہ