مہر خبررساں ایجنسی نےکشمیر میڈیا سروس کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کےضلع راجوڑی میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ اطلاعات کےمطابق بھارتی فوج نے ضلع راجوری میں فرضی آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فورسز نے ضلع گاندربل میں سرچ آپریشن کے دوران گھروں میں چھاپے مارے اور 1 نوجوان کو بھی حراست میں لیا جب کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 4 ماہ کے زائد عرصہ سے کرفیو لگا رکھا ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کررکھی ہے

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کےضلع راجوڑی میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
News Code 1896690
آپ کا تبصرہ