امریکہ کی امریکی شہریوں کو عراق کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکی شہریوں کو عراق کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکی شہریوں کو عراق کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عراق میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کے بعد حالات ٹھیک نہیں ہیں اور امریکی شہریوں کو عراق میں اغوا ، قتل، دہشت گردی اور دیگر خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ لہذا امریکی شہری عراق کا سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ اس سے قبل عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانہ نے ایک بیان میں قونصلخانہ کی تمام سرگرمیوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے عراق کی رضاکار فورس پر ہوائی حملے میں 25 اہلکاروں کی شہادت کے بعد عراقی عوام نے بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر حملہ کرکے اس کے ایک گیٹ کو نذر آتش کردیا تھا۔

News Code 1896687

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =