بنگلہ دیش نے بھارت کی سرحد سے قریبی علاقوں کا انٹر نیٹ بند کردیا

بنگلہ دیش نے سرحد پر بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کے باعث سرحد سے متصل علاقوں میں موبائل اور نیٹ ورک سروس بند کردی۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش نے سرحد پر بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کے باعث سرحد سے متصل علاقوں میں موبائل اور نیٹ ورک سروس بند کردی۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش نے ملکی مفاد اور سکیورٹی وجوہات کی بناء پر بھارتی سرحدوں سے متصل اپنے ایک کلومیٹر اندر تک کے علاقوں میں موبائل اور نیٹ سروس غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کردی ہے۔

بنگلہ دیشی  حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں متنازع قانون پر ہونے والے ہنگاموں کے اثرات بنگلہ دیش تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ یہ پابندی سرحدوں کے تحفظ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے روک تھام کے لیے حفاظتی اقدام کے تحت عائد کی گئی ہے۔

 اس سے قبل  بنگلہ دیش نے بھارتی ریاست آسام میں لاکھوں افراد کی شہریت منسوخ ہونے پر بھی سخت سکیورٹی اقدامات اُٹھائے تھے اور آسام سے سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش داخل ہونے والے سیکڑوں تارکین وطن کو بارڈر فورس نے گرفتار کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 4 ہزار کلومیٹر پر محیط سرحد ہے جہاں کروڑوں افراد آباد ہیں، ان علاقوں میں موبائل اور نیٹ ورک بندش سے ایک کروڑ صارفین کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس پر ٹیلی کام کمپنیوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

News Code 1896685

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =