شام میں اتحادی فوج کے حملے میں 8 افراد ہلاک

شام میں اتحادی افواج کی جانب سے راکٹ حملے میں 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں اتحادی افواج کی جانب سے راکٹ حملے میں 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  شام میں دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے ادلب میں اتحادی افواج کے ایک آپریشن کے دوران راکٹ حملے کی زد میں ایک اسکول بھی آیا گیا جس کے نتیجے میں 4 بچوں اور 2 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ راکٹ حملے کے وقت اسکول میں بچے اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں جب کہ 16 افراد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

News Code 1896684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =