جرمنی میں ایک چڑیا گھر میں آگ لگنے سے 30 بندرہلاک

جرمنی میں ایک چڑیا گھر کے مختلف اقسام کے بندروں کے لیے قائم کیے گئے حصے میں آتشزدگی سے 30 سے زائد بندر بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے بین الاقوامی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں ایک چڑیا گھر کے مختلف اقسام کے بندروں کے لیے قائم کیے گئے حصے میں آتشزدگی سے 30 سے زائد بندر بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے اطلاعات کے مطابق جرمنی کے شہر کیرے فیلڈ کے چڑیا گھر میں 1975 میں مختلف اقسام کے بندروں کے رہنے کیلیے بنائے گئے خصوصی حصے میں سال نو جشن کے دوران آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد بندر جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے آگ کو دوسرے حصوں تک جانے سے تو روک دیا تاہم بندروں کے حصے میں لگی آگ کو قابو نہ کرسکے، آگ نے تمام ہی بندروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کوئی ایک بھی بندر زندہ نہ بچ سکا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاہم عینی شاہدین کا دعویٰ کا ہے کہ آگ سال نو کے جشن کے لیے کی گئی آتش بازی کے نتیجے میں لگی۔

News Code 1896683

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =