لاہور میں چمڑے کے گودام میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک

لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں ایک عمارت کے گراؤنڈ فلور پر بنائے گئے چمڑے کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں ایک عمارت کے گراؤنڈ فلور پر بنائے گئے چمڑے کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے عمارت کی بالائی تین منزلوں میں دھواں بھرگیا۔ آتشزدگی کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکار اطلاع ملتے ہی موقع  پر پہنچ گئےاور امدادی کارروائیاں شروع کردیں مگر ریسکیو کو تنگ گلیوں کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایس پی سٹی صفدر رضا کاظمی کے مطابق عمارت میں آگ لگنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں عبدالمالک، عبدالودود، دادخدا اور فیروزخان شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ 

News Code 1896682

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =