متحدہ عرب امارات کے ولی عہد آج پاکستان کا دورہ کریں گے

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زایدالنہیان آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زایدالنہیان آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔اس دوران وہ وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زایدالنہیان کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان ولی عہد کےاعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

News Code 1896681

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =