پوپ فرانسس نے خاتون کا ہاتھ  جھٹکنے پر معافی مانگ لی

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے گزشتہ روز ہونے والے ناخوش گوار واقعہ پر خاتون سے معافی مانگ لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے گزشتہ روز ہونے والے ناخوش گوار واقعہ پر خاتون سے معافی مانگ لی۔ ویٹی کن میں نئے سال کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کے موقع پرپوپ فرانسس عقیدت مندوں سے مل رہے تھے کہ اچانک ایک خاتون نے ان کا ہاتھ اپنی طرف کھینچ لیا تھا۔ پوپ فرانسس نے انتہائی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کا ہاتھ جھٹک دیا تھا اور اس کے ہاتھ پر ہلکا سا تھپڑ مارتے ہوئے چیخے بھی تھے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس نے خاتون کا ہاتھ جھٹکنے پر معذرت کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ انہیں بازو سے کھینچے جانے پر غصہ آگیا تھا۔

News Code 1896679

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =