حشد الشعبی کا عراقی عوام سے امریکی سفارتخانہ کے سامنے دھرنا ختم کرنے کا مطالبہ

عراق کی رضاکار فورس " حشد الشعبی " نے عراقی عوام کی بھر پور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام سے امریکی سفارتخانہ کے سامنے دھرنا ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی رضاکار فورس  " حشد الشعبی " نے عراقی عوام کی بھر پور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ  کے سفارتخانہ کے سامنے اپنا دھرنا ختم کردے ، کیونکہ امریکہ نےعراقی عوام کے پیغام کو سن لیا ہے اور عراقی عوام کو امریکی سفارتخانہ کے سامنے دھرنا ختم کردینا چاہیے۔ حشد الشعبی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے عراقی عوام کے احتجاج کو بھانپ لیا ہے اورعراقی عوام نے امریکہ کو اس کی اوقات ددکھا دی ہے۔ حشد الشعبی نے عراقی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اب امریکی سفارتخانہ کے سامنے سے دھرنا ختم کرکے عراقی حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ حشد الشعبی نے عراقی مسلح افواج کے سربراہ ، عراق کے اعلی حکام اور پارلیمنٹ کے نمائندوں کی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ حشد الشعبی نے کہا ہے کہ وہ عراقی سرزمین، عراقی حکومت اور عوام کا آخری دم تک دفاع کریں گے۔

News Code 1896678

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =