امریکہ میں سال نو کے جشن سے واپسی پر طیارہ حادثے میں 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست کنساس میں سال نو کا جشن مناکر مسافروں کو واپس لانے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کنساس میں سال نو کا جشن مناکر مسافروں کو واپس لانے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کنساس کے جانسن کاؤنٹی ایگزیکیٹو ایئرپورٹ سے ایک انجن والے چھوٹے طیارے M2OS  نے اُڑان بھری تھی، طیارے میں 2 افراد سوار تھے جو سال نو کا جشن منانے کے بعد اپنی منزل کی جانب جارہے  تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا، طیارے کے ایک بازو سے تیل کے اخراج کے باعث آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو اداروں نے طیارے میں لگی آگ کو بجھا دیا تاہم تب تک طیارہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے لیے لاشوں کا فرانزک ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں نجی طور پر زیر استعمال چھوٹے طیاروں کے حادثوں میں اضافہ ہوگیا ہے، سرکاری اعداد وشمار کے تحت 2018 میں کُل 393 طیارہ حادثے ہوئے تھے جب کہ 2017 میں یہ تعداد 347 تھی۔ رواں برس اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

News Code 1896676

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =