افغانستان میں طالبان کے دو حملوں میں 15 اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کی طرف سے چیک پوسٹوں پر دو مختلف حملوں میں 15 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان  میں طالبان  دہشت گردوں کی طرف سے چیک پوسٹوں پر دو مختلف حملوں میں 15 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 7 فوجی اور 8 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ اذرائع کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے صوبے بلخ میں ہائی وے پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے تاہم 6 اہلکار اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار نے طالبان دہشت گردوں کی مدد کی تھی۔

اسی طرح صوبے تخار میں بھی طالبان دہشت گردوں  نے ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، حملے میں افغان فوج کے 7 اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔ سرکاری حکام کا دعویٰ ہے کہ جوابی کارروائی میں 11 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

News Code 1896675

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =