پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست کا سالانہ تبادلہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست کا سالانہ تبادلہ ہوا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق پاکستان میں جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کےنمائندے کےحوالے کی گئی۔ ادھر بھارتی جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کےنمائندے کےحوالےکی گئی۔دفتر خارجہ کے مطابق فہرستوں کا تبادلہ دوطرفہ جوہری تنصیبات، سہولیات پر عدم حملے کے معاہدے کے تحت ہوا۔ دونوں ممالک ہرسال یکم جنوری کو ایک دوسرےکواپنی جوہری تنصیبات،سہولیات سےآگاہ کرتےہیں اور یکم جنوری 1992 سے یہ سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1896670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =