راولپنڈی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک

پاکستان کے شہر راولپنڈی نئے سال کے موقع پر فائرنگ کے نتیجے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس ہوائی فائرنگ پر پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی نئے سال کے موقع پر فائرنگ کے نتیجے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس ہوائی فائرنگ پر پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق نیو ائیرنائٹ کے جشن پر خیابان سرسید میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں 20 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش 6 ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا اور مقدمہ درج کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔نئے سال کے موقع پر ملک بھر میں ہوائی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1896665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =