پاکستانی وزیر اعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس معمول سے ہٹ کر بلایا ہے جو آج دن 2 بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ عمران خان نئے سال کے حکومتی اہداف سے کابینہ اراکین کو آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں قیمتوں میں کمی سے متعلق صوبائی حکومتوں کے اقدامات کا جائزہ لیاجائے گا اور صوبائی حکام صوبائی اقدامات پر بریفنگ دیں گے جبکہ قیمتوں پرکنٹرول سے متعلق ٹاسک فورس کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

News Code 1896662

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =