پوپ فرانسس کے ساتھ خاتون کی بد تمیزی

ویٹی کن میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے ساتھ ایک خاتون نے بد تمیزی کی اورانکا ہاتھ پکڑ کر اپنی طرف کھینچ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویٹی کن میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے ساتھ ناخوش گوار واقعہ پیش آگیا۔ جہاں عقیدت مندوں سے ملنےکےدوران اچانک ایک خاتون نے بدتمیزی کرتے ہوئے انکا ہاتھ پکڑ کر اپنی طرف کھینچ لیا۔ پوپ فرانسس نے بچے کے سر پر ہاتھ پھیرا ہی تھا کہ خاتون نے ہاتھ پکڑ کے پوپ کو اپنی طرف کھینچ لیا، پوپ فرانسس نے انتہائی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کا ہاتھ جھٹک دیا اور خاتون کو ڈانٹ دیا۔ واقعہ کے بعد خاتون نے کراس کا نشان بھی بنایا، خاتون ہاتھ اپنی طرف کھینچ کر کیا ظاہر کرنا چاہتی تھی فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے۔

News Code 1896660

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =