پاکستان میں کمسن ملازمہ تشدد کے بعد جاں بحق

پاکستان میں لاہور کے علاقے چوہنگ میں مبینہ تشدد سے کمسن گھریلو ملازمہ جاں بحق ہو گئی جبکہ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں لاہور کے علاقے چوہنگ میں مبینہ تشدد سے کمسن گھریلو ملازمہ جاں بحق ہو گئی جبکہ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔ پولیس کے مطابق چوہنگ کی نجی سوسائٹی میں 14 سالہ ثناء ڈاکٹر عمیرہ کے گھر میں ملازمہ تھی۔ بچی ثناء کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر عمیرہ اور ان کے خاوند جنید کےتشدد سے ثناء کی موت واقع ہوئی ہے، وہ 2 ماہ سے وہاں ملازم تھی۔ ڈاکٹر عمیرہ کا کہنا ہے کہ ثناء 2 روز قبل سیڑھیوں سے گر گئی تھی، اسے گھر پر طبی امداد دی جا رہی تھی۔ ڈی ایس پی فخر بشیر کے مطابق ملازمہ کی موت کے حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئیں گئے۔

News Code 1896658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =