امریکہ کی عراق میں تخریبی پالیسیوں کا سلسلہ جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں امریکہ کی تخریب پر مبنی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عراق میں عراقی عوام کی توہین اورعراق کے امور میں بے جا مداخلت کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں امریکہ کی تخریب پر مبنی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عراق میں عراقی عوام کی توہین اورعراق کے امور میں بے جا مداخلت کررہا ہے۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ نے عراق کی رضاکار فورس پر حملہ کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے امریکی حملے میں 25 سے زائد اہلکار شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔ امریکہ کا یہ اقدام بین الاقوامی اور عراقی قوانین کی صریح حلاف ورزی ہے۔ عراقی عوام کا بغداد میں  امریکی سفارتخانہ کے باہر مظاہرہ عراقی عوام کی امریکہ  سے نفرت اور بیزاری کا مظہر ہے۔

News Code 1896657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha