ہندو پنڈت بھی مودی سرکار کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

بھارت میں مودی سرکار کے غیرانسانی شہریتی ترمیمی بل کے خلاف احتجاج دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ اب مودی سرکار کے خلاف ہندو پنڈت بھی میدان میں آگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے غیرانسانی شہریتی ترمیمی بل کے خلاف احتجاج دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ اب مودی سرکار کے خلاف ہندو پنڈت بھی میدان میں آگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سینکڑوں پنڈت گزشتہ روز کلکتہ کے وسطی علاقے میں جمع ہوئے اور شہریتی ترمیمی بل اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز کے خلاف احتجاج کیا۔

یہ پنڈت ’پچھم بنگہ سنتن براہمن ٹرسٹ‘ کے زیرانتظام میوروڈ پر مہاتما گاندھی کے مجسمے کے گرد احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے۔ ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری سریدھر مشرا کا کہنا تھا کہ "ہمیں مودی سرکار کے ان اقدامات پر شدید تحفظات ہیں۔ ان اقدامات کے ذریعے ملک کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بدقسمتی سے سی اے اے اور این آر سی کے ذریعے ایک خاص کمیونٹی کے لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ آج اگر ایک کمیونٹی کو اس طرح نشانہ بنایا جاتا ہے تو لامحالہ کل باقی کمیونٹیز بھی اس آگ کی لپیٹ میں آئیں گی۔ ہم مرکزی حکومت کو مذہب کی بنیاد پر کسی خاص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیں گے۔"

News Code 1896655

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =