مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے نئے سال کی آمد پر عالمی رہنماؤں کو مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں نئے سال میں خوشی ، مسرت ، محبت اور امن و سلامتی کی توقع کا اظہار کیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ عالمی رہنما باہمی تعاون کے ساتھ نئے سال میں عوام کو خوشیاں اور مسرتیں اور محبتیں فراہم کرسکتے ہیں۔ صدر روحانی نے اپنے پیغام میں نئے سال کو دنیا کے لئے ترقی اور سعادت کا سال قراردینے کی تمنا ظاہر کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نئے سال کی آمد پر عالمی رہنماؤں کو مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔
News Code 1896651
آپ کا تبصرہ