مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے امریکی ہوائی حملے میں عراق کی رضاکار فورس کے اہلکاروں کی شہادت پر ملک میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
عراقی وویر اعظم عادل عبدالمہدی نے رضاکار فورس کی بریگیڈ 45 اور 46 کے اہلکاروں کی امریکی ہوائی حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور درد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام بین الاقوامی اور عراقی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ عراق کے القائم علاقہ میں کل امریکہ کے ہوائی حملوں کے نتیجے میں عراق کی رضاکار فورس کے درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ