کیرالہ کے وزیرِ اعلیٰ نے شہریت سے متعلق قانون کو نافذ کرنے سے انکار کردیا

بھارت کی ریاست کیرالہ کے وزیرِ اعلیٰ پینارائی وجے یان نے شہریت سے متعلق متنازع قانون کو اپنی ریاست میں لاگو کرنے سے واضح انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست کیرالہ کے وزیرِ اعلیٰ پینارائی وجے یان نے شہریت سے متعلق متنازع قانون کو اپنی ریاست میں لاگو کرنے سے واضح انکار کردیا ہے۔ کیرالہ کے وزیر اعلی پینارائی وجے یان نے اسمبلی اجلاس میں قانون کے خلاف اسمبلی میں قرار داد پیش کر دی، اس قرار داد میں متنازع قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ کیرالہ نے کہا ہے کہ سی اے اے بھارتی آئین کی بنیادی اقدار اور اصولوں کے خلاف ہے، مرکزی حکومت ایکٹ کو واپس لے۔ وزیرِ اعلیٰ نے اراکین کو یقین دہانی کرائی کہ کیرالہ میں کوئی بھی حراستی مرکز قائم نہیں ہو گا، کیرالہ کی اسمبلی نے قرار داد منظور کرلی۔ ادھر لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی نے اس متنازع قانون کے خلاف سائیکل مارچ کیا ہے۔ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں پولیس کی مسلمانوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ جاری ہے اترپردیش کے وزير اعلی کی قیادت میں پولیس بری طرح مسلمانوں کو مار پیٹ رہی ہے اور انھیں پاکستان یا قبرستان جانے کی دھدمکیاں دے رہی ہے۔

News Code 1896649

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =