نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوگيا

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوگیا جہاں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوگیا جہاں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہوا جہاں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، شاندار آتش بازی کے باعث نیوزی لینڈ کا اسکائی ٹاور روشنیوں سے جھلملا اٹھا۔ ادھر دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے نیوایئر کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پیرس میں ایفل ٹاور کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، امریکی شہر نیو یارک میں سب سے آخر میں نئے سال کا آغاز ہوگا جب کہ جرمنی کے شہر برلن میں نیو ایئر کے موقع پر آتش بازی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

News Code 1896645

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =