بھارت کا آئندہ تین سالوں میں روس والا حال ہوگا

ایک ماہر علم نجوم نے دعوی کیا ہے کہ بھارت کے لیے نیا سال بہت خطرناک ہوگا اور انڈیا کی حمایت کرنیوالا واحد ملک اسرائیل ہوگا جبکہ آئندہ تین سالوں میں بھارت کا بھی روس والا حال ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک ماہر علم نجوم نے دعوی کیا ہے کہ بھارت کے لیے نیا سال بہت خطرناک ہوگا اور انڈیا کی حمایت کرنیوالا واحد ملک اسرائیل ہوگا جبکہ آئندہ تین سالوں میں بھارت کا بھی روس والا حال ہوگا۔  کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کے لیے نیا سال کیسا ہوگا، مودی چل پائیں گے یا نہیں ؟ کے جواب میں آسٹرالوجر علی محمد خان نے کہا کہ انڈیا کے لیے نیا سال بہت ہی خطر ناک ہوگا، عالمی سطح پر اقوام عالم ایک ہوں گے اور بھارت کو واحد ملک اسرائیل کی حمایت حاصل ہوگی ، البتہ نریندر مودی تو بیٹھے نظر آتے ہیں لیکن ان کے لئے چیزیں سنبھالنا مشکل ہوجائیں گی، اگر کوئی ملک ٹوٹتا بھی ہے تو وزیراعظم تو وہی رہتا ہے۔  ٹیرکارڈ ریڈرعالیہ نذیر کاکہناتھاکہ مجھے نہیں لگتا کہ مودی اپنی کرسی بچا پائیں گے ،موجودہ شکل میں بھارت میں دکھائی نہیں دیتا، اگلے تین سالوں میں جو روس کا حال ہوا تھا وہی حال انڈیا کا ہوگا۔

News Code 1896641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =