بھارتی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نئی دہلی میں واقع رہائش گاہ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تاہم اس میں کسی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نئی دہلی میں واقع رہائش گاہ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تاہم اس میں کسی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر 17 فائر انجن طلب کرلئے گئے۔ آگ سکیورٹی کے استقبالیہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی آگ پرقابو پالیاگیا،بھارتی ذرائع کے مطابق سیون لاک کلیان مارگ دہلی میں واقع وزیراعظم کی رہائش گاہ پر آگ لگنے کا یہ واقع بھارتی وقت کے مطابق شام سات بجکر 25 منٹ پر پیش آیا۔پی ایم آفس نے ایک ٹویٹ میں بتایاکہ آگ وزیراعظم کی رہائش یا دفتر کے ایریامیں نہیں لگی بلکہ ایک سکیورٹی کے استقبالیہ کی طرف لگی جس پر فوری قابوپالیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آگ معمولی نوعیت کی ہے۔

News Code 1896639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =