مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف روس کا دورہ مکمل کرکے چین پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گيا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس اور ایران کے تعلقات گہرے اور دوستانہ ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف روس کا دورہ مکمل کرکے چین پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے چین کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News Code 1896629
آپ کا تبصرہ