بھارتی وزیر تعلیم کی احتجاجی طلباء کو دھمکی

بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے وزیر تعلیم نے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلباء کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سیاست کو مرکزی حکومت کسی قیمت پر برداشت نہیں کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلباء کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سیاست کو مرکزی حکومت کسی قیمت پر برداشت نہیں کرے گی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ سمیت بھارت کے تعلیمی اداروں کے طلباء متنازع قانون کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

بی جے پی کے وزیر رمیش پوکھریال نے کلکتہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت تعلیمی اداروں کی سیاسی مرکز میں تبدیلی کی کوششوں کو کسی قیمت برداشت نہیں کرے گی۔

News Code 1896628

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =