ٹیکساس کے گرجا گھر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے گرجا گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے گرجا گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ ریاست ٹیکساس کے شہر وائٹ سیٹل مینٹ میں پیش آیا، جہاں گرجا گھر میں مذہبی تقریب کےدوران ایک مسلح شخص نے شارٹ گن سے دو افراد پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

News Code 1896626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =