مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک اور اردو پوئنٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف روس کا دورہ مکمل کرکے آج چین پہنچیں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوآنگ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ روس کے دورے کے بعد آج چین پہنچیں گے جہاں وہ چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے ۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ چینی ہم منصب کی دعوت پر آج روس کا دورہ مکمل کرکے چین کے دورے پر روانہ ہوجائیں گے۔
آپ کا تبصرہ