بھارتی وزیر اعظم کا ہندتوا کا نظریہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کے ہندتوا نظریات پرمبنی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کے ہندتوا نظریات پرمبنی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان سے معروف کشمیری کارکن ٹونی ایشاء نے ملاقات کی جس میں کشمیریوں پربھارتی ظلم و ستم اور مسئلہ کشمیراجاگر کرنے کی کوششوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ٹونی ایشاء نے وزیراعظم کو امریکہ میں مسئلہ کشمیراجاگر کرنے کے حوالے سے کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ اٹھانے سے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش ہوا، مقبوضہ کشمیر کے عوام وزیرِ اعظم عمران خان کی مسلسل کوششوں پرتہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو مودی سرکار کے ایجنڈے اور خطے کے امن پرمہلک اثرات کا ادراک کرنا ہوگا، کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھانے اور ان کی آواز بننے کے لئے پرعزم ہیں، راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اورہندتوا نظریات پرمبنی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

News Code 1896621

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =