لاہور میں دلہن ہلاک اور دولہا بیہوش

لاہور میں خوشیوں بھرے گھر میں صفِ ماتمبچھ گئی شادی کی رات کمرے میں انگیٹھی کا دھواں بھر جانے سے دلہن جاں بحق جبکہ دولہا بے ہوش ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاہور میں خوشیوں بھرے گھر میں صفِ ماتمبچھ گئی شادی کی رات کمرے میں انگیٹھی کا دھواں بھر جانے سے دلہن جاں بحق جبکہ دولہا بے ہوش ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا کی شمع کالونی میں نوبیاتا جوڑے وسیم اور سویرا نے شدید سردی سے بچنے کے لئے کمرے میں انگیٹھی جلائی، صبح گھر والوں نے دیکھا کہ کمرے میں دھواں بھر جانے سے دلہن جاں بحق جبکہ دولہا بے ہوش ہوگیا تھا۔ دولہا وسیم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔  پولیس نے دلہن کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

News Code 1896604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =