روسی صدر پوتین نے امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ٹیلیفون کرکے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ٹیلیفون کرکے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ اطلاعات کے مطابق ولادی میر پوتین نے اپنے امریکی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا جس کے باعث روس کو دہشتگردی کے بڑے حملے سے بچالیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں کے مابین اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وہ مستقبل میں بھی دہشتگردی کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کرتے رہیں گے۔

روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر نے روسی ہم منصب کو جو انٹیلی جنس معلومات فراہم کی تھیں اس کے نتیجے میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں لوگ نئے سال کے موقع پر سینٹ پیٹرز برگ میں دہشتگردی کے بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

News Code 1896600

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =