بنگلہ دیش میں شدید سردی کی وجہ سے 50 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں ریکارڈ سردی اور موسم کی خرابی کے باعث 50 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور بزرگ شہری شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں ریکارڈ سردی اور موسم کی خرابی کے باعث 50 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور بزرگ شہری شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں جمادینے والی سردی نے 50 جانوں کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے۔ شمالی سرحدی علاقے میں رواں سال کا سب سے کم درجہ حرارت 4.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے تحت نومبر اور دسمبر میں قاتل سردی اور خراب موسم میں 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 17 افراد نظام تنفس میں انفیکشن (نمونیا وغیرہ) کے باعث جب کہ 33 ڈائیریا کے مرض میں ہلاک ہوئے۔

News Code 1896594

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =