امریکہ میں ایک شخص کا یہودی ربی کے گھر پرحملہ/ 5 افراد زخمی

امریکہ میں ایک شخص نے یہودی ربی کے گھر پر تیز دھار آلے سے حملہ کرکے 5 افراد کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک شخص نے یہودی ربی کے گھر پر تیز دھار آلے سے حملہ کرکے 5 افراد کو زخمی کردیا ہے۔جبکہ حملہ کرنے والا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی گئی ہے جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔یہ واقعہ نیویارک شہر سے 30 میل دور راک لینڈ کاؤنٹی میں پیش آیا ہے۔حملے کے وقت ربی ( یہودی مذہبی پیشوا) کے گھر میں سالانہ مذہبی تقریب جاری تھی، جس میں درجنوں افراد شریک تھے۔مذکورہ حملہ آور نے مذہبی تقریب میں شریک 5 افراد پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا اور انہیں زخمی کر کے فرار ہو گیا، حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

News Code 1896590

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =