یمن میں اماراتی فوجیوں کے اجتماع میں دھماکہ سے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی

جنوب یمن میں امارات کے فوجی اہلکاروں کے اجتماع اور پریڈ کے دوران زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں امراتی فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوب یمن میں امارات کے فوجی اہلکاروں کے اجتماع اور پریڈ کے دوران زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں امراتی فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ یمن کے صوبہ ضالع کے الصمود اسٹیڈیم میں ہوا ہے ۔ جہاں امارات اور اس کے حمایت یافتہ فوجیوں کی پریڈ کا سلسلہ جاری تھا۔ رائٹرز نے عینی شاہدین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دھماکہ فوجی پریڈ کے دوران مہمانوں کے اسٹیج کے پاس ہوا جس کے نتیجے میں اعلی اماراتی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے ۔تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد درجنوں میں ہے۔

News Code 1896589

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =