امریکہ میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست لوویزیانا میں موسم کی خرابی اور شدید دھند کے باعث ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست لوویزیانا میں موسم کی خرابی اور شدید دھند کے باعث ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست لوویزیانا کے مقامی ایئرپورٹ سے نجی طور پر استعمال ہونے والا ایک چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑے ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 5 مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ ایک زخمی کو بچالیا گیا۔ عوامی مقام پر طیارہ گرنے کے باعث 3 شہری بھی زخمی ہوئے۔

طیارے میں 6 افراد موجود تھے جو ایک فٹبال میچ دیکھنے کیلیے اٹلانٹا جارہے تھے۔ ایئرپورٹ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر طیارے کا ملبہ مل گیا ہے، ریسکیو اہلکاروں نے ملبے میں سے 5 لاشوں اور ایک زخمی مسافر کو نکال لیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

News Code 1896588

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =