فلپائن میں سمندری طوفان ہلاکتوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی

فلپائن میں دو روز قبل ٹکرانے والے سمندری طوفان " فان فون " کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 41 ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں دو روز قبل ٹکرانے والے سمندری طوفان " فان فون " کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 41 ہوگئی۔ طوفان کے باعث بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد اب بھی عارضی کیمپوں میں مقیم ہیں، طوفان کے دوران لاپتہ ہونے والے 12 افراد کی تلاش جاری ہے۔طوفان سے 1.6 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔  طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ کا نظام ابھی تک بحال نہیں ہو سکا ہے۔

News Code 1896583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =