عراق میں امریکی فوجی کیمپ پر 20 سے زائد راکٹوں سے حملہ

عراق میں امریکی فوجی بیس پر 20 سے زائد راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں ایک امریکی اہلکار ہلاک ہوگیا جب کہ امریکہ اور عراق کے متعدد فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق  میں امریکی فوجی بیس پر 20 سے زائد راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں ایک امریکی اہلکار ہلاک ہوگیا جب کہ امریکہ اور عراق کے متعدد فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کرکوک میں واقع "  کے-1 فوجی کیمپ " پر نامعلوم افراد کی جانب سے 20 سے زائد راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں ایک امریکی ماہر تعمیرات ہلاک اور متعدد امریکی اور عراقی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

عراقی سکیورٹی فورس کے ترجمان نے راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ فوجی کیمپ پر 30 کے قریب راکٹ داغے گئے ہیں، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس فوجی بیس میں 5 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔

News Code 1896580

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =