امریکی ریاست ٹیکساس فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے مرکزی شہرہیوسٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے مرکزی شہرہیوسٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ہیوسٹن کی ہیرس کاؤنٹی کے علاقے بیروائن میں فائرنگ کا واقعہ میوزک ویڈیو کی فلم بندی کے دوران پیش آیا ہے۔

ہسپانوی گروپ ایک رہائشی علاقے کی پارکنگ میں میوزک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاںزخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

News Code 1896578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =