بھارت میں نریندر مودی کی حکومت ہٹلر کے راستے پر گامزن

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت میں نریندر مودی کی حکومت ہٹلر کے راستے پر گامزن ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  بھارت میں نریندر مودی کی حکومت ہٹلر کے راستے پر گامزن ہے۔ عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیر میں اورمسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، نریندرمودی ہٹلر کے پیٹرن پر چل رہا ہے، آر ایس ایس کے نظریے پر بی جے پی اپنا نظریہ مسلط کر رہی ہے، 21 ویں صدی میں بھی ہم بھارت میں فاشسٹ اقدامات دیکھ رہے ہیں، بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف سب کھڑے ہوں، بھارت احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔

News Code 1896574

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =