پاکستان میں مکان کی چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق

پاکستان میں سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں مکان کی چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق ہوگئے، ملبے تلے دب کر باپ اور 12 سال کا بچہ زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں مکان کی چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق ہوگئے، ملبے تلے دب کر باپ اور 12 سال کا بچہ زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق نیوپنڈ بھوسہ لائن میں مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دبنے سے ایک ہی خاندان کے 3 بچے13 سالہ ناہید،9 سالہ بےنظیر اور 6 سالہ وسیم موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ واقعہ میں بچوں کے والد ندیم اور اس کا 12سالہ بیٹا علی رضا زخمی ہوئے ہیں، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا ہے۔

News Code 1896572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =