ایران کسی کے غلط پروپیگنڈے کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے شہری کو بھی دیگر ملزمان کی طرح اپنی سزا کی مدت پوری کرنی پڑےگی اور ایران کسی کے غلط پروپیگنڈے کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے شہری کو بھی دیگر ملزمان کی طرح اپنی سزا کی مدت پوری کرنی پڑےگی اور ایران کسی کے غلط پروپیگنڈے کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔سیدعباس موسوی نے آسٹریلیائی ذرائع ابلاغ میں آسٹریلیا کی خاتون شہری گيلبرٹ کے بارے میں شائع مطالب کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی خاتون شہری کو جاسوسی اور سکیورٹی کے الزام میں گرفتار کیا گيا ہے اور جرم ثابت ہونے پر ایرانی عدالت نے اسے سزا دی ہے اور وہ اپنی سزا کی مدت کاٹ رہی ہے اس کے مقدمہ میں تمام قوانین کا لحاظ رکھا گیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ ایران کسی کے سیاسی پروپيگنڈے کے سامنے تسلیم نہیں ہوتا ، اور آسٹریلیا کی شہری بھی اپنی سزا کی مدت دیگر ملزمان کی طرح پوری کرےگی۔

عباس موسوی نے کہا کہ رائے عامہ آسٹریلیا کی حکومت کی محترمہ نگار قدس کنی کے ساتھ غیر انسانی رفتار کو فراموش نہیں کرےگا جسے آسٹریلیا نے کسی خطا کے بغیر 28 مہینے تک قید میں رکھا اور جس کے ہاں قید ہی کے دوران پیدائش ہوئی اور شیر خوار بچے کو ماں سے الگ رکھا گيا۔ عباس موسوی نے کہا کہ آخرکار قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے انھیں امریکہ کے حوالے کردیا تھا۔

News Code 1896571

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =