ایرانی وزارت خارجہ میں کویت کے ناظم الامور طلب

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں کویت کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے کویت کے بعض حکام کے ساتھ دہشت گرد گروہ کے نمائندے کی ملاقات پر شدید اعتراض کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں کویت کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے کویت کے بعض حکام کے ساتھ  دہشت گرد گروہ کے نمائندے کی ملاقات پر شدید اعتراض کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے خلیج فارس امور کے ڈائریکٹر نے کہا کہ کویت میں ایران کے خلاف اجلاس اور اس اجلاس میں دہشت گرد گروہوں کے نمائندے کی شرکت اور  کویت کے بعض حکام کے ساتھ ان کی ملاقات کی مذمت کرتے ہیں اور کویت کے اس اقدام حسن ہمسائیگی کے خلاف اور ایران کے امور میں مداخلت سمجھتے ہیں ۔

News Code 1896570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =